برطانیہ کو ایک اور طوفان کا سامنا، تیز ہوائیں چلیں گی، میڈیا رپورٹ

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا۔

برطانیہ کو ایک اور طوفان کا سامنا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق  طوفان ’پیا‘ کے سبب 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسمس پر سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ جمعرات سے برطانیہ کے نصف شمالی حصوں میں تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی اسکاٹ لینڈ میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ بارڈر آئر لینڈ، شمالی ویلز اور برمنگھم میں 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق خراب موسم کے سبب بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں