ٹورنٹو میں نفرت انگیز جرائم کی شرح بڑھ گئی

اسرائیل حماس جنگ کے بعد ٹورنٹو میں 98 نفرت انگیز واقعات رپورٹ ہوئے۔
اسرائیل حماس جنگ کے بعد ٹورنٹو میں 98 نفرت انگیز واقعات رپورٹ ہوئے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اس سال 338 نفرت انگیز جرائم رپورٹ ہوئے۔ ٹورنٹو پولیس کے مطابق ٹورنٹو میں اس سال کے نفرت انگیز جرائم گذشتہ سال کی نسبت 41 فیصد زیادہ ہیں۔

پولیس کے مطابق اسرائیل حماس جنگ کے بعد ٹورنٹو میں کمیونٹیز کے درمیان نفرت میں اضافہ ہوا۔ اسرائیل حماس جنگ کے بعد ٹورنٹو میں 98 نفرت انگیز واقعات رپورٹ ہوئے۔ 

ٹورنٹو پولیس نے مزید بتایا کہ ٹورنٹو میں نفرت انگیز واقعات پر 48 گرفتاریاں ہوئیں اور 96 الزامات عائد کیے گئے۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں نفرت انگیز وال چاکنگ کے 159 واقعات نوٹ ہوئے۔ 

ٹورنٹو پولیس کے سربراہ مائیرون ڈیمکیو نے کہا ہم چاہتے ہیں مسلم اور یہودی کمیونٹیز محفوظ رہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں