ذکاء اشرف کے استعفے پر آج فیصلے کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے آج چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کے استعفے پر فیصلے کا امکان ہے۔

نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے وزارت بین الصوبائی رابطہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کی منتظر ہے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ وزیرِ اعظم آفس کی ہدایت کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل بنائے گی۔

ذکاء اشرف کے استعفے پر وزیرِ اعظم آفس سے اب تک آئی پی سی کو اپ ڈیٹ موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ذکاء اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں