کونسل ممبران نے انجینئر امیر مقام کو وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام سے کشمیر کونسل کے ممبران نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔کشمیر کونسل کے وفد میں خواجہ طارق سعید ایڈوکیٹ ، شجاع راٹھور، یونس میر، حنیف ملک،سردار رزاق اور سردار عدنان خالد شامل تھے۔

کونسل ممبران نے انجینئر امیر مقام کو وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

ملاقات کے دوران کشمیر کونسل سے متعلق امور، ترقیاتی منصوبوں اور لوگوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرممبران کشمیر کونسل سے بات چیت کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور آزاد جموں کشمیر حکومت کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور بلا تفریق اپنے فرائض سرانجام دینے کا عزم کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں