راجہ ذوالفقار خان ASI شہادت کے رتبے پر فائز ہوگیا

گزشتہ رات تقریباً 11:55 بجے مددگار 15 ضلع کوٹلی پر اطلاع موصول ہوئی کی طارق رشید سکنہ پیاہی سہنسہ مسلح حالت میں اپنی بیوی اور بچوں کو گھر میں یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنا رہاہے۔ مدادگار 15 نے تھانہ پولیس سہنسہ کو صورتحال سےأگاہ کرتے ہوئے فوری موقعہ پر پہنچ کر خاتون اور بچوں کو ریسکیو کرنے کی ہدایت کی ۔

 

جس پر راجہ ذوالفقار خان ASI تھانہ پولیس سہنسہ کے ہمراہ پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچی تو مسلح شخص نے پولیس پر براہ راسٹ فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجہ میں اے ایس آئی راجہ ذوالفقار کو فائر لگ گیا۔ پولیس پارٹی نے بڑی بہادری اور جرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا ۔

واقعہ میں شدید زخمی راجہ ذوالفقار کو فوری ہسپتال پہنچایا گیا جہان سے ابتدائی طبی امداد کے بعد وہ راولپنڈی ریفر ہوا لیکن سفر کے دوران ہی زخمون کی تاب نہ لاتے ہوئے راجہ ذوالفقار خان ASI شہادت کے رتبے پر فائز ہوگیا۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں