گھر مہنگا لگنے لگا تو امریکی شہری نے کروز شپ پر فلیٹ خرید لیا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

دنیا بھر میں گھروں کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اسی لیے شاید امریکی شہری کو دلچسپ حرکت سوجھی۔

آج ٹیکنالوجی کے دور میں انسان اپنے گھر سے بہت دور بھی زندگی گزارنے کے لیے پیسے کمانے کے ساتھ ساتھ آفس کے کام بھی گھر سے ہی کر سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شخص نے کروز شپ پر ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے کیونکہ اس کا دعویٰ ہے کہ یہ گھر خریدنے سے زیادہ سستا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی شہری نے ایسا اس لیے بھی کیا ہے تاکہ وہ دنیا کا سفر کر سکے اور ساتھ ساتھ کام بھی کر سکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویلز نامی شخص کے اس اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کی قیمت 3 لاکھ امریکی ڈالر (8 کروڑ روپے سے زائد) ہے اور اس کی  12 سال کی لیز ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اسٹوڈیو اپارٹمنٹ  237 مربع فٹ کا ہے جس میں کمرہ، بیڈ، ڈیسک اور علیحدہ شاور روم ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسٹر ویلز کا خیال ہے کہ یہ قیمت شہر کے اپارٹمنٹ میں رہنے سے کم ہو گی اور اسے کرائے پر دینے کی سہولت بھی ہے اور اسے ہر ماہ 500 ڈالر کی بچت ہو گی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں