امریکا، پولیس کی جانب سے پکڑی گئی منشیات چوہے کھانے لگے

-- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکا کے شہر نیو اورلینز میں پولیس کی جانب سے پکڑی گئی منشیات (چرس) کو چوہے کھانے لگے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیو اورلینز پولیس ڈیپارٹمنٹ کے جس کمرے میں شواہد یا ضبط کی گئی چیزیں رکھی جاتی ہیں وہاں موجود منشیات چوہے کھا رہے ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ این کرک پیٹرک کا کہنا ہے کہ دفاتر اتنے گندے ہیں کہ جانور شواہد والے کمرے میں پہنچ جاتے ہیں، افسران کی میزوں پر بھی چوہے کئی بار گر چکے ہیں جبکہ عمارت میں کوکروچوں کی بھی بہتات ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر چوہے منشیات کھا رہے ہیں تو ان پر بھی انسانوں کی طرح ہی والا اثر پڑے گا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں