پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس میں 641 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 641 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 66 ہزار 547 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 66 ہزار 607 رہی۔ 

حصص بازار میں آج 35 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب 88 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 81 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 346 ارب روپے ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں