حکومت کی 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

نئی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ وفاقی حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی۔ اس سے قبل 500 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو درآمد کرنے کی اجازت تھی۔

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی۔ اب درآمد سے قبل 500 کلو میٹر کی بجائے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ اور غیر رجسٹرڈ گاڑی کو نئی گاڑی تصور کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کے ذریعے درآمد سے قبل غیر رجسٹرڈ اور 2 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دی ہے اور اس طرح درآمد سے قبل نئی گاڑیوں کی استعمال کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں