چاقو کے وار سے نوجوان قتل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

جنوبی لندن میں نوجوان کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 19 سالہ نوجوان جوبلی پارک میں ہونے والے حملے میں شدید زخمی ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئر ایمبولینس بلائی گئی لیکن نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں دل پر چاقو لگنے کو موت کی وجہ بتایا گیا ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے، ایک مشکوک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کے عینی شاہدین سے آگے آنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں